عمر کو مصنوعی بازو لگانے کیلئے امریکی – جرمن ڈاکٹر سے رابطے

0

کراچی(رپورٹ :محمد نعمان اشرف) کرنٹ لگنے سے معذور ہونے والے معصوم بچے عمر کے مصنوعی بازو لگانے کے لئےایم ایس سول اسپتال سرجن ڈاکٹر محمد توفیق میڈیکل بورڈ تشکیل دیں گے۔والد نے امریکہ و جرمنی کے اسپتالوں سے بھی رابطے شروع کر دیےہیں۔عمر کے علاج پر آنے والے خرچ کی ایک ایک پائی بجلی کمپنی سے وصول کی جائے گی ۔ کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت سے اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہونے والا احسن آباد کا رہائشی 8سالہ محمد عمر سے گزشتہ روزایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر محمد توفیق نے ملاقات اور انہیں تسلی۔ایم ایس اسپتال نے عمر کے والد محمد عارف کو بتایا کہ جلد ہی عمر کو مصنوعی بازو لگانے کے لئے بورڈ قائم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں س ری ہیلبی ٹیشن مرکز سرجن رحیم ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔’’امت‘‘ کو برنس وارڈ کے انچارج ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ بورڈ کے قیام کا فیصلہ توہوگیا ہے تاہم مصنوعی ہاتھ لگانے میں وقت لگے گا ۔ اب تک ہم کٹے بازوکے سارے مسلز نہیں نکال پائے۔یہ عام زخم نہیں ، عمر کے تمام ڈیڈٹشوز نکالے جانے،زخم ٹھیک ہونے پر ہی مصنوعی ہاتھ لگانے کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔بورڈ بننے کے دو ہفتے بعد ایک اجلاس میں تمام فیصلے کئے جائیں گے تاہم اس میں کافی وقت لگنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہائی ٹینشن لائن کے دوسرے متاثرہ بچے حارث کو جب برنس سینٹر لایا گیا تو وہ ہیموگلوبن کی کمی کا شکار تھا،جس کی وجہ سے اسے ریکور ہونے میں کافی وقت لگا ۔حارث کا زخم ٹھیک ہو رہا ہے اور اس میں ہیموگلوبن بھی مطلوبہ سطح پر آگیا ہے۔ اس کے حوالے سے بھی ری ہیلبی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی خدمات لی جائیں گی ۔’’امت‘‘ کو عمر کے والد محمد عارف نے بتایا کہ وہ بیٹے کے علاج سے مطمئن ہیں اور اس کے مصنوعی ہاتھ کے حوالے سے امریکہ اور جرمن کے اسپتالوں سے رابطے جاری ہیں ۔جرمنی و امریکہ کے اسپتالوں کو عمر کی اسکین رپورٹ ای میل کرنے کی جائے گی ۔انہوں نے بعض ٹی وی چینلزکی جانب سے امداد کی اپیل نشر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں بیٹے کے علاج پر کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا لیکن مجھے بیٹے کے علاج کے لئے عوام سے کوئی مدد نہیں چاہے۔میرا بیٹا کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے معذور ہوا مجھے اسی سے وصولی کرنی ہے چاہے اسے معاوضے کا نام دے یا امداد کا ۔مصنوعی ہاتھ لگانے کا معاملہ اتنا آسان نہیں ۔جہاں سے بھی ہاتھ لگوائیں گے ‘عمر کے حساب سے سائز تبدیل ہو گا۔ہر3برس بعد عمر کو نیا ہاتھ لگایا جائے گا اور تمام مراحل کے تمام اخراجات کے الیکٹرک کو برداشت کرنا ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More