پاکستان میں بڑا مدارس ٹورنامنٹ کرانے کی تیاری
پشاور(امت نیوز)پاکستان میں آئندہ برس مارچ میں بڑا مدرسہ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔پشاور ایونٹ کی کامیابی کے بعد زلمی فرنچائزر جاوید آفریدی نے اعلان کردیا ہے ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اسی طرز پر ٹورنامنٹ پاکستان کی سطح پر کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پشاور میں پہلی مدارس کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔یہ ٹورنامنٹ زلمی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام منعقد کیا گیا اور اس میں صوبے کے بارہ مدارس کی ٹیموں نے حصہ لیا اور اب منتظمین کا کہنا ہے کہ اسی طرز پر ٹورنامنٹ پاکستان کی سطح پر کرایا جائے گا۔کھلاڑیوں اور مدارس کے منتظمین سے بات چیت کے دوران بتایا گیا کہ ان کھلاڑیوں کو مدرسوں میں کھیلنے کا بہت کم وقت ملتا ہے زیادہ وقت تعلیم اور عبادت میں گزرتا ہے۔ ان میں حافظ قاری اور علما کے علاوہ مدرس اور پیش امام شامل تھے۔