اکمل برادران کے ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم ہونے لگے
کراچی(امت نیوز) اکمل برادران کے ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم ہونے لگے ہیں،۔دونوں ورلڈکپ پلان سے باہر ہوچکے ہیں۔ جبکہوکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، میری فٹنس اور کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، دیگر ممالک کی ٹیموں میں دو وکٹ کیپر شامل ہوتے ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔ چیف سلیکٹر کا ٹیم کے انتخاب میں زیادہ عمل دخل نظر نہیں آرہا، اتنی ہمت نہیں کہ حق کے لئے لڑائی کرسکوں۔