کوہلی نے کرکٹ کا نیا فارمیٹ مسترد کردیا
لندن(امت نیوز)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے مجوزہ 100 بالز ایونٹ پر تحفظات ظاہر کردیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ 2020 سے مینز اور ویمنز 100 بالز ایونٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا اوراس کیلگے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، جس میں 10 بالز کا اوور بھی شامل ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہاکہ میں ذاتی طور پر کرکٹ میں ایک نئے فارمیٹ کے حق میں نہیں ہوں۔