لیبیا کی جیل سے قذافی کے400حامی فرار
طرابلس(امت نیوز) لیبیا کی جیل میں پولیس اہل کاروں سے تصادم کے نتیجے میں مقتول صدرمعمر قذافی کے حامی 400 قیدی فرار ہو گئے۔قیدیوں کا فرارایسے وقت میں ہوا ہے ،جب دارالحکومت طرابلس میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آئی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں میں 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ قیدیوں کے فرار کی وجہ سے جاری جھڑپوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔طرابلس میں بے گھر افراد کے کیمپ پر میزائل گرنے سےبچوں سمیت 2افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ۔جنوبی طرابلس میں واقع عین زارا جیل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کشیدہ صورتحال میں ساتھیوں کی ہلاکتوں کی خبر سن کر 5 سو سے زائد ملزمان نے جیل میں ہنگامہ آرائی و توڑ پھوڑ کی اور مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے