جیکٹ پہنے پر سابق تھانیدار احاطے عدالت سے گرفتار-معافی پر رہائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شہری کے خلاف جھوٹے مقدمہ اور حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالت نے پولیس کے اعلی افسران کو سابق ایس ایچ او میٹھادر نذیر حسین اعوان کے خلاف تحقیقات کرکے 20 ستمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔گزشتہ روز عدالت میں سابق ایس ایچ اور نذیر حسین یونیفارم پر جیکٹ پہن کر آئے تھے۔عدالت نے جیکٹ پہننے پر سرزنش کی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس پر اہلکاروں نے نذیر اعوان کو تحویل میں لے لیا تھا۔بعد ازاں سابق ایس ایچ او نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی، جس پر عدالت نے نذیر حسین کو چھوڑ نے کی ہدایت کردی۔قبل ازیں شہری مرتضیٰ نے ایس ایچ او کے خلاف حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی۔