شراکت داروں کی مشاورت سے نئی اسپورٹس پالیسی بنانے کا اعلان

0

اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نےکھیلوں کے فروغ کےلیے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے نئی اسپورٹس پالیسی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کے نیب زدہ اور کرپٹ افسران کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سوموار کے روزپاکستان سپورٹس بورڈ میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی بحالی چاہتےہیں ، اسپورٹس پالیسی 13 سال پرانی ہے ، نئی اسپورٹس پالیسی تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لے کربنائی جائیگی۔اسپورٹس بورڈمیں نیب زدہ، کرپٹ اور میٹرک پاس افسر کی اعلی عہدوں پر تعیناتی کے سوال پر فہمیدہ مرزاکا کہنا تھا کہ انہوں نے نیب زدہ اور کرپٹ افسران کی فائلیں منگوا لی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی کرپٹ فرد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More