اوور بلنگ کی شکایت-شواہد ملنے پر سربراہ کے الیکٹرک کو نیپرا کا خط

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر )نیپرا نے شہری کی جانب سےایک سال میں 2 بار اضافی بلوں کے شواہد پیش کرنے پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹوافسر کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو مظفر آباد کالونی کے رہائشی امام مسجد کے بیٹے مسعودالرحمٰن نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے تنگ آ کر نیپرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ شکایت پر 20 اگست کو نیپرا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نوید اللہ شیخ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹوافسر کو لیٹر نمبر TCD 09.9313.18لکھا، جس میں مسعود الرحمٰن کی شکایت کو بنیاد بنا کر کہا کہ مذکورہ شکایت کا تجزیہ کیا جارہا ہے اورجلد بجلی انتظامیہ اور شکایت کنندہ کو آمنے سامنے بٹھا کر معاملہ حل کرادیا جائے گا۔ خط پر مسعود الرحمٰن نے موقف دیا کہ نیپرانے مذکورہ اجلاس کی تاریخ نہیں دی ہے ،تاہم نیپرا کو تمام دستاویزات بھیج دی ہیں، جس میں بوگس بلنگ کے شواہد فراہم کئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More