تعمیراتی شعبہ معاشی ترقی کا ضامن ہے-وزیر بلدیات

0

کراچی(بزنس رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیات سے متعلقہ تمام محکمہ جات اپنا قبلہ درست کرلیں۔سابقہ اور موجودہ تمام معاہدوں اور ترامیم پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔تعمیراتی شعبہ معاشی ترقی کا ضامن ہے۔آباد کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے، آباد کی مشاورت سے ون ونڈو آپریشن کا نظام نافذ کریں گے۔سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگا کر سندھ میں پانی کا بحران حل کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرکے مرکزی دفتر آباد ہائوس کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر آباد کے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا،سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس،وائس چیئرمین سہیل ورند،آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،سابق سینئر وائس چیئرمین حسن بخشی، حنیف گوہر ،بلدیاتی افسران اور آباد ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آباد کے ساتھ مل کر کم لاگت گھر بنائیں گے۔عارف جیوا نے کہا کہ کراچی میں 84 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے ان علاقوں میں انفرا اسٹرکچر اور یوٹیلٹی سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعثت الاٹیز کو قبضے نہیں دیے جاسکے۔عارف جیوا نے کہا کہ صرف کراچی میں پانی کی کمی کو جواز بنا کر بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی لگادی گئی ہے، جس سے شہریوں کو نقصان ہورہا ہے۔سندھ حکومت آباد کی تجاویز پر رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ میں پیش کرے۔چیئرمیں آباد نے وزیر بلدیات سے کمپوزیشن اور نان یوٹیلائزین فیس کے معاملات فوری حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More