ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک)برما میں روہنگيا مسلمانوں کے قتل عام کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو سات سال قید کی سزا سنادی گئی۔برما کی ایک عدالت نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے دو صحافیوں کو مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات کرنے پر 7 سال قید کی سزا سنادی۔ ان پر ملکی رازوں کو افشا کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ 32 سالہ والون اور 28 سالہ کیاوسیواو کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ پولیس نے انھیں جال میں پھنسایا ہے۔ والون نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور وہ انصاف، جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں۔