ادارہ امراض قلب میں کسی بھی قیدی مریض کو پروٹوکول نہیں دیا جاتا- ترجمان

0

کراچی (پ ر) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ترجمان نے اسپتال میں قیدی مریضوں کو وی آئی پی پروٹوکول دینے اور رپورٹس میں ردوبدل کی خبروں کی ترید اور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹ پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جیل انتظامیہ کی درخواست پر قیدی مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جاتاہے، جہاں ان کا دیگر تمام مریضوں کی طرح ہی علاج کیا جاتا ہے اور انہیں کسی قسم کا وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جاتا اور صحت یابی کے بعد فوراً ڈسچارج کیاجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ این آئی سی وی ڈی کا شمار ملک بھر میں امراض قلب کے بڑے اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں بیرون ملک سے بھی مریض علاج کرانے آتے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں ہماری بہترین ساکھ ہے، جس کے باعث اتنی کثیر تعداد میں مریض یہاں آتے ہیں، جن کو جدید اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہیں۔ ترجمان کا کہناتھا کہ این آئی سی وی ڈی ایک ذمہ دار ادارہ ہے،یہاں کسی کو بھی مریض کی رپورٹ میں ردوبدل نہیں کی جاتی، بے بنیاد اور منفی خبریں چھاپ کرکے ادارے کی ساکھ کو متاثر کیاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ این آئی سی وی ڈی ایک خودمختار ادارہ ہے۔ مریض قیدیوں یا کسی اور حوالے سے ادارے پر کسی بھی قسم کا دبائو نہیں ہے ہم مریضوں کو بلاتفریق علاج کی سہولیات فراہم کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More