عدلیہ مخالف نعرے لگانے والے 4جیالے کمرہ عدالت سےگرفتار
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن کے باہر عدلیہ مخالف نعرے لگانے کے کیس میں عدالت نے 4 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی جس پر چاروں کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ کیس کی سماعت انسداددہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست مستردکردی۔ ملزمان عنصرعباس،عبدالرحمان،راجہ ظہیراورتوقیرعباسی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔درخواست مسترد ہونے پر ملزمان کو کمرہ عدالت میں گرفتار کر لیا گیا۔