کے الیکٹرک سے کوئی معاہدہ نہیں کیا-عمر کے والدعارف نے تردید کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونے والے بچے عمر کے والد محمد عارف نے بجلی کمپنی کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کر دی اور کہا ہے کہ ایسا کچھ ہوا تو میڈیا کو خود آگاہ کروں گا۔محمد عارف کا کہنا تھا کہ نجی چینل کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی عوض ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس حوالے سے کوئی معاہدہ نامہ دکھایا جا رہا ہے تو وہ بھی جعلی ہے ۔میں اس کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا کیونکہ اس پر ر میرے جعلی دستخط کئے گئے ہوں گے ۔