معذور بچوں کا علاج کرائیں گے- سندھ حکومت کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ نےکے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونے والے دونوں بچوں کے علاج کا خرچہ برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعلی نے کے الیکٹرک کی تار سے معذور ہونے والے بچوں کو مصنوعی بازو لگانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سیکریٹری صحت ڈاکٹر عثمان چاچڑ سے کہا کہ مصنوعی ہاتھ لگانے والے اداروں اور ماہر ڈاکٹر سے بھی رابطہ کریں۔