بھتہ خوری پر ایک اہلکار کی تنزلی-منشیات مقدمے میں کانسٹیبل برطرف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرائم برانچ ون کراچی اور سندھ میں بھی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ایک اہلکار کے عہدے میں تنزلی اور ایک کو برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھتہ خوری کی شکایات ملنے پر ڈی ایس پی جعفر بلوچ کی انکوائری کے بعد ایس ایس پی کرائم برانچ ون کراچی آصف رزاق نے ہیڈ کانسٹیبل ریاض عالم عرف گڈو کو رینک میں تنزلی کرکے سپاہی بنا دیا، جب کہ شکایات اور پنڈنگ انکوائریز و منشیات کے مقدمہ میں ملوث ہونے کی شکایت کے بعدڈی آئی جی پی کرائم برانچ سندھ غلام سرور جمالی نے کانسٹیبل ریاض کو پولیس سے برخاست کردیا۔