احسان مانی بلامقابلہ پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

0

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ وہ تین برس کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انکے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پرالیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سےجاری پیغام میں کہا گیاہے کہ بورڈ آف گورنر نے اجلاس کے دوران احسان مانی کو بلامقابلہ نیا چیئرمین منتخب کرلیاہے۔کامیابی کے فوری بعد احسان مانی نے اپناعہدے کا چارج سنبھال لیا۔یادرہےنجی سیٹھی کے استعفے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی کے لیے نامزد کیا تھا۔ احسان مانی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ وہ آئی سی سی کے صدر اور خزانچی بھی رہ چکے ہیں۔احسان مانی 23مارچ 1945 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی زندگی جڑواں شہروں میں گزارتے ہوئے مقامی کلب سے آل راؤنڈر کی حیثیت سے 1959 سے 1965 تک کرکٹ کھیلی۔وہ بعدازاں لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے اور 1960 کے آخر تک وہیں مقیم رہے۔کرکٹ کے انتظامی امور میں احسان مانی نے 1989 میں اس وقت باقاعدہ قدم رکھا جب وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کے نمائندے منتخب ہوئے اور 1996 تک یہ خدمات انجام دیں۔دریں اثنانومنتخب چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں آسٹریلوی اسٹرکچر کو کاپی کرنے کے بجائے نیا پاکستانی ماڈل ایجاد کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنائیں گے اور اس مقصد کیلیے ڈسٹرکٹس، ریجنز، ڈپارٹمنٹس کو ساتھ لے کر چلیں گے جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کم لیکن معیاری بنانے کا پلان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لئے سابق کرکٹرز ، ایسوسی ایشنز اور ڈپارٹمنٹس سے بات کریں گے، فی الحال منیجمنٹ ٹاسک فورس بنا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More