بجلی نرخ میں اضافہ ظلم ہے ۔عثمان معظم
کراچی(پ ر ) پاسبان کے سیکریٹری جنرل عثمان معظم نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیپرا کو بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی اجازت دے کر ظلم کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان عوام کے مفاد میں یہ اضافہ رکوادیں۔گزشتہ دنوں پٹرولیم نرخوں میں کمی سے معمولی ریلیف ملا تھا، تاہم عوام کی خوشی پھر ختم ہوگئی۔