پاکستان پراپرٹی شو 14۔15 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔زمین ڈاٹ کام
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے اعلان کیا ہے کہ ’’پاکستان پراپرٹی شو‘‘ دبئی 14 اور 15 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی کے زعبیل ہال 5 میں ہوگا۔زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ایسا دوسری مرتبہ ہوگا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستان کی باصلاحیت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا بہترین شو دبئی میں منعقد کیا جائے۔سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو کا یہ دوسرا ایڈیشن زمین ڈاٹ کام کیلئے ایک اعزاز ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم یہاں پر پاکستان کی پراپرٹی کو دنیا بھر کیلئے متعارف کرواتے ہوئے ہیں۔