ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ملتوی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔ منگل کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے موقع پر ملزمان عاطف حسین، ویوین کرسٹوفر، محمد رضوان، علی عبدالغفار، عدنان صبور، محمد عدنان، حارث صدیقی، عمران احمد خان، محمد صابر اور عائشہ شعیب پیش ہوئے۔اس موقع پر ملزم ایگزیکٹ کے سی ای او ملزم شعیب شیخ حاضر نہیں ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More