اسمال ٹریڈرز نے ایس ایچ او آرام باغ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

0

کراچی (پ ر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی مارکیٹ آرام باغ میں کپڑے کی گانٹھیں لوٹنے والے منظم گروہ کی سرپرستی بند کی جائے، انہوں نے کہاکہ گرفتار ملزم کو پولیس تحویل سے فرار کرانے پر غلام مصطفی، اقبال لودھی اور ایس ایچ اوآرام باغ کو برطرف کرکے شامل تفتیش کیا جائے۔ تاجروں کو تحفظ نہ ملا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہلی مارکیٹ آرام باغ کے دورے کے موقع پر تاجروں سے بات کی۔ اس موقع پر عثمان شریف، عبدالماجد، سلیم ملک اور نوید احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More