2015 میں بھی انتقال کی خبریں سامنے آئیں- طالبان نے تردید کردی تھی

0

کراچی (امت نیوز) عظیم مجاہد سپہ سالار مولانا جلال الدین حقانی طویل عرصے سے صاحب فراش اور گوشہ نشین تھے۔ 2015 کے وسط میں بھی ان کے انتقال کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں، جب حقانی خاندان کے بعض ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ گوریلا جنگ کے ماہر جلال الدین حقانی بیماری کے باعث ایک برس قبل ہی رحلت فرما چکے تھے اور یہ کہ انہیں افغانستان میں گردیز کے مقام پرسپرد خاک کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس وقت طالبان کے ترجمان اور حقانی خاندان کے کم از کم 2 افراد نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا تھا، جبکہ حقانی خاندان کے بعض دیگر افراد نے اس کی تصدیق کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More