دھاندلی پر کمیشن بنانے کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے-ن لیگ

0

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو انصاف نہ ملنے پر جو ڈیشل پروسیسنگ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر کمیشن بنانے کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا شہباز شریف کی صدارت اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انصاف نہ ملنے اور جوڈیشل پروسیسنگ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن دھاندلی پر کمیشن بنانے کا مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ اجلاس نے وزیر اعظم ،چیئرمین نیب ملاقات کو مفادات کا ٹکراو قرار دیدیا اور کہا کہ جس کا خود نیب میں کیس ہو وہ کیسے مل سکتا ہے ۔اجلاس نے تارکین وطن کی ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا معاملہ مسترد کر دیا۔ مسلم لیگ نے ای سی سی میں بجلی بی سستی کرنے کی بجائے مہنگی کرنے تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ سی پیک کے فنڈز کی بندش اور مغربی روٹ پر کام روک دیا گیا مسلم لیگ (ن)نے لوکل گورنمنٹ نظام ختم کرنے کے اعلان پر کنونشن بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ تمام بلدیاتی نمائندوں کا ان پٹ لیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کو آئینی مدت پوری ہونی چاہیے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کو موثر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں سرگودھا میں ذوالفقار بھٹی اور حامد حمید پر کیسز پر انتقامی کارروائی کی مذمت کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More