فنانشل ٹاسک فورس گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے معاونت کی برطانوی پیشکش

0

اسلام آباد(امت نیوز) برطانیہ نے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بریگزٹ کے بعد پاک برطانیہ تعلقات کے مستقبل کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان نے گزشتہ پانچ ماہ میں بہترین اقدامات اٹھائے، پاکستان سے متعلق عالمی میڈیا کی کوریج درست نہیں، پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلنے کیلئے برطانیہ نے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے بیٹوں کی وطن واپسی کے معاملے پر بات نہیں کریں گے، برطانیہ پاکستانی حکومت کی طرف سے دی گئی درخواست کو میرٹ پر دیکھے گا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل پاکستان، بھارت اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کی سلامتی و استحکام میں برطانیہ کی دلچسپی جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More