قادیانی کی وکالت پر فواد چوہدری کو برطرف کیا جائے- جماعت اسلامی

0

لاہور(خبر ایجنسیاں) جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایک قادیانی عاطف میاں کی وکالت کرنے پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کو فوری طور پر برطرف کریں۔محمد اصغرنےوزیراعظم عمران خان کو یاد دلایا کہ انہوں نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کا اعلان کیا تو جماعت اسلامی نے اس کا خیر مقدم کیامگر ان کی حکومت کے پہلے پندرہ دنوں میں جس طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں اور جس طرح ایک قادیانی مبلغ کو وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دے کر مشیر مقرر کیاہے ، اس نے پی ٹی آئی حکومت کے رخ کی نشاندہی کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More