خواجہ حارث کے اعتراضات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت

0

اسلام آباد (نمائندہ امت )العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کے بیان میں مبینہ تبدیلی کے معاملے پر عدالت نے ٹرائل کورٹ کوخواجہ حارث کے اعتراضات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی ۔سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ڈر ہے اگرسماعت ایسے ہی چلی توآگے کیاہوگا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ فکر نہ کریں،ہم موجود ہیں،فیئرٹرائل یقینی بنائیں گے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ کوہدایات جاری کیں کہ خواجہ حارث کے اعتراضات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے معاملہ پر اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا وں کے خلاف کے سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری ہے لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے بھی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی درخواست خواجہ حارث نے دائر کی۔دریں اثناءاحتساب عدالت اسلام آباد میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت,خواجہ حارث نے نیب کی جانب سے بیان میں مبینہ تبدیلی پر اپنا مکمل اعتراض ریکارڈ کروا دیا. عدالت نے بدھ کو نوازشریف اور واجد ضیا کو دوبارہ طلب کر لیا. سماعت کے مقررہ وقت ساڑھے بارہ بجے کے قریب سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا یا گیا ۔مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں سمیت شہباز شریف بھی بھائی سے ملنے احتساب عدالت پہنچے اور دو گھنٹے تک عدالت میں رہے۔کیس کی سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی۔ مرکزی گواہ واجد ضیا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر کا خواجہ حارث کے اعتراض پر جواب عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More