کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہری شہید

0

راولپنڈی (امت نیوز ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید ہو گیا ،پاک فوج کی زبردست جوابی گولہ باری سے دشمن کو شدید نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے کوٹ کٹیرہ سیکٹر میں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر شہری عبد الروف نامی شہید ہو گیا ۔ شہری مویشی چرا رہا تھا۔ بھارتی فوج نے گولیاں برسا دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔بھارتی اشتعال انگیزی پرپاکستانی فوج نے زبردست گولہ باری سے جواب دیاجس کے نتیجے میں دشمن کی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا اوراس کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More