”عمران خان ہاکی فیڈریشن کا مکمل پوسٹ مارٹم کروائیں “

0

اسلام آباد (امت نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپین شہناز شیخ نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ایشین گیمز میں دعووں کے باوجود میڈل نہ جینے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مکمل پوسٹ مارٹم کروانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل کی بحالی کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ورنہ ہاکی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی پوزیشن 12نمبر پر ہی ہو گی ۔ میڈیا سے گفتگو میں شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی غلط پالیسیوں کے باعث گزشتہ تین سالوں میں قومی ہاکی ٹیم کوئی بڑا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی ، کامن ویلتھ گیمز، چیمپینز ٹرافی سمیت ایشین گیمز میں پاکستان کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں جبکہ خطیر فنڈز ملنے کے باوجود ہاکی فیڈریشن ڈلیور کرنے میں ناکام رہی اور کارکردگی زیرو ہی نظر آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More