ضمنی الیکشن میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے نتائج کےلیے ایک بار پھررزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کے استعمال کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے تمام ریٹرننگ افسران کو آر ٹی ایس کے لازمی استعمال کیلئے خطوط لکھ دیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نتائج کی ترسیل کیلئے آر ٹی ایس کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔