امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارت پہنچ گئے

0

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے،جہاں امریکی وزرا بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچنے پر مائیک پومپیو کا بھارتی ہم منصب سشما سوراج نے پرتپاک استقبال کیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس بھارت میں ٹو پلس ٹو مذاکرات میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج اور بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامن سے ملاقات کریں گے۔مذاکرات میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور بھارتی فوج کے درمیان تعاون بڑھانےسمیت روسی میزائلوں کی خریداری اور ایرانی تیل کی درآمدات کے اہم موضوع زیر بحث ہوں گے۔اس افتتاحی اجلاس کو ’ٹو پلس ٹو‘ ڈائلایگ کا نام دیا جا رہا ہے۔جمعرات کی ملاقات کے دوران ایک کلیدی سمجھوتا طے کیے جانے کو اولیت دی جائے گی، جس سے بھارت کو دفاعی نظاموں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوجائے گی اور بھارتی و امریکی فوجوں کو اطلاعات کی شراکت داری یقینی ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More