چوہدری سرور-شاہ فرمان نے بطور گورنر پنجاب وخیبر پختون حلف اٹھا لیا

0

لاہور/پشاور (خبر ایجنسیاں) چوہدری سرور اور شاہ فرمان نے پنجاب و خیبر پختون کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاور علی نے چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں حلف لیا۔چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے تقرری کا حکمنامہ پڑھ کر سنایا۔خیبرپختون کے نئے گورنر شاہ فرمان نے بھی گورنرہاؤس پشاورمیں اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر سابق گورنراقبال ظفرجھگڑا، وزیراعلیٰ محمودخان، صوبائی وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More