قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کااعلان

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کااعلان کردیا گیا۔ادارہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 75 فیصد کااضافہ کیا گیا ہے۔اس طرح ڈیفنس سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب 9اعشاریہ صفر9 فیصد ہوگئی ہے۔بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 72فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب 10 اعشاریہ 92فیصد ہوگئی ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں اعشاریہ 80فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب 7اعشاریہ 60فیصد ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More