مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 شہید – حریت رہنماوں کیخلاف نیا کریک ڈاون

0

لاہور؍سرینگر(نمائندہ امت؍مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید کشمیر ی نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ نوجوان کو مقبوضہ جموں کے راجوری علاقہ میں شہید کیاگیا ہے۔ادھر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ، کولگام، شوپیاں ، بارہ مولہ اور راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصر ے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

لاہور(نمائندہ امت)بھارتی وزیر دفاع اور بھارتی آرمی چیف کے دورہ کشمیر کے فوری بعدبھارتی فوج نے حریت رہنماؤں کے خلاف ایک نئے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے ۔ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حریت رہنماؤں اور سرگرم کشمیریوں کی گرفتاریوں کا مقصد نام نہاد پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کو مبینہ طور پر کامیاب کروانے کیلئے کی جارہی ہیں۔ ادھر جموں کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کے فیس بک پیجز ، ویب سائٹ اور ٹیلیفون کنکشن کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More