واشنگٹن(امت نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے زلمے خلیل زاد کو افغانستان کےلئے اپنا مشیر مقرر کر لیا ہے ۔ پومپیو نے یہ اعلان پاکستان کے دارالحکومت میں پہنچنے سے قبل اپنے خصوصی جہاز میں صحافیوں سے دوران گفتگو کیا ۔پومپیو کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد افغانستان میں مصالحتی کوششوں میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق پشتون قبیلے سے تعلق رکھنے والا زلمے خلیل زادنے اپنی جنم بھومی پر حملے کیلئے سابق امریکی صدر بش کی مدد کی تھی ۔اسے افغانستان میں امریکہ کا سفیر بھی بنایا گیا تھا ۔وہ ملک میں بولی جانے والی دیگر زبانوں اور ثقافتی و قبائلی رسوم ورواج سے بھی آگاہ ہے، اس کا تقرر اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ اب مصالحت کیلئے زیادہ سنجیدہ ہے۔