غیرت کے نام پر بھائی نے بہن مار دی
کنری(نمائندہ امت) کنری کے نواحی قصبے میں بھائی نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کنری کے نواحی قصبے بوسٹاں کی بھٹی کالونی میں رہائش پذیر انیس ولد کامریڈ یوسف بھٹی نے اپنی چھوٹی بہن5 سالہ بیٹے کی ماں 25سالہ انیسہ زوجہ محمد افضل بھٹی کو گھر کے اندر پستول سے فائر کرکے قتل کردیا ۔فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسی لڑکی کو بچانے پہنچے تو ملزم نے ان پر بھی پستول تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پروہ واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔ دونوں بہن بھائی آج کل کراچی میں رہتے تھے ۔ملزم نے ایک روز قبل ہی بہن کو کراچی سے اپنے والد کے گھر بھیج رہا تھا ،جبکہ ملزم خود 2گھنٹے قبل ہی کراچی سے یہاں پہنچا تھا ۔وقوعہ کے وقت والد ہوٹل پر روٹی لینے گیا ہوا تھا ۔