پل چرخی جیل میں ظلم وستم کیخلاف قیدیوں کا ہنگامہ

0

کابل(امت نیوز)کابل کی بدنام زمانہ پل چرخی جیل میں سیکورٹی اہلکاروں کے ظلم وستم کے خلاف قیدیوں نے ہنگامہ کردیا،حالات کنٹرول کرنے کے لئے فوج کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے،افغان میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق پل چرخی جیل میں قیدیوں نے گزشتہ روز اہلکاروں کے ظلم وستم کے خلاف علم بغاوت بلندکردیا قیدیوں نے جیل میں شدید ہنگامہ آرائی کی حالات بے قابو ہونے پر حکام کو فوج کی مزید نفری طلب کرنا پڑی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More