ہمدرد یونیورسٹی روزگار میلہ بہتر ملازمتوں کیلیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔وائس چانسلر

0

کراچی(بزنس رپورٹر)ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن نے کہا ہے کہ ہمدرد یونی ورسٹی کا روزگار میلہ (کیریرجاب فیئر 2018) طلبہ کو تجارتی اداروں سے روابط، بہتر ملازمتوں اور خود کو پہچاننے کے مواقع کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔یہ بات انہوں نے ایکسپو سینٹر ہال نمبر2 میں منعقدہ روزگار میلہ 2018 میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔رجسٹرار ڈاکٹر ولی الدین نے روزگار میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طلبہ کی جانب سے اچھی پذیرائی ملی۔مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں باصلاحیت نوجوانوں کے لیے روزگار کی تلاش میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔جاب میلے میں 17 سے زائد جامعات اور 70 کے قریب کمپنیوں نے شرکت کی اور 7 ہزار سے زائد طلبہ نے میلے کا وزٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More