کے پی ٹی میں اربوں کی کرپشن کا حکومت و عدلیہ نوٹس لے- مزدور دوست یونین
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے پی ٹی مزدور دوست یونین نے کہا ہے کہ ترقیوں اور بھرتیوں میں کروڑوں، جبکہ ٹھیکیداری نظام میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے، افسران نے کے پی ٹی کی کروڑوں مالیت کی زمینیں کوڑیوں کے دام فروخت کردیں، جبکہ چیئرمین نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بیان میں جنرل مینیجر نیاز جیسر، منیجر ایچ آر ارباب انس اور سی ایم ای ارباب رمضان کے اثاثوں کی تحقیقات کرکے لوٹی ہوئی رقم خزانے میں واپس لائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس سواارب کی کرپشن کا فوری نوٹس لیں۔