بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائیوں میں متعدد غیر قانونی تعمیرات منہدم و سربمہر
کراچی (پ ر) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افتخار قائمخانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں پورشنز سمیت متعدد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربہمر کردیا اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک پرائیویٹ پبلک سیل کی این او سی برائے تشہیر و فروخت کو منسوخ اور تشہیر پر پابندی عائد کرتے ہوئے عوام کو سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا ہے کہ جبکہ3دیگر پروجیکٹس روبی ٹاور، فاطمہ علی ٹاور، سوہیر ٹاورکے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ ڈیمالیشن اسکواڈ نے گلشن معمار، گلبرک، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، محمود آباد، شاہ فیصل، جمشید ٹائون،گلشن اقبال، پی آئی بی کالونی، گڈاپ، صدر، سولجر بازارسمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کرکے غیر قانونی تعمیرات منہدم کرادیں۔