فضل الرحمان کے ملوث ہونے کی وجہ قرارداد بنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھینس کالونی کی 265 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں کے حوالے سے نیب کی زد میں آنے والے سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمٰن کے ملوث ہونے کی وجہ ایک قرار داد بنی ۔ 26دسمبر 2010کوشہری حکومت کی طرف سے اس زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق منظور ہونے والی قرار داد نمبر 14پر جس ایڈمنسٹریٹر شہری ضلع حکومت کراچی کے دستخط ہیں اس وقت فضل الرحمٰن تعینات تھے۔