وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سفر
لاہور (آن لائن۔مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےجعلی نمبرپلیٹ والی ایک گاڑی پرسفرکرکے قانون کی دھجیاں بکھیردیں بتایاگیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جس بی ایم ڈبلیو گاڑی میں سوار ہو کر پاکستان کے یوم دفاع کی تقریب میں شرکت کیلئےفورٹریس سٹیڈیم لاہورپہنچےتواس گاڑی پرZR-1234کی غیرنمونہ نمبر پلیٹ نصب تھی محکمہ ایکسائز کے آئن لائن ڈیٹا بیس کےمطابق عثمان بزدار کی گاڑی بی ایم ڈبلیو کی نمبر پلیٹ ایل زیڈ آر 1234 کانمبرالماجان ولد لال راز خان کےنام رجسٹرڈ ہے۔مذکورہ نمبرایکسائز کےریکارڈ میں 1998 ماڈل ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی پر رجسٹرڈ ہے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کی وی وی آئی پی اور وی آئی پی شخصیات کی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ تبدیل ہوتے رہتے ہیں جو سیکورٹی کا حصہ ہیں لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر کسی کو حیران نہیں ہونا چاہئے۔