حکومت عاطف کو عہدے سے فوری ہٹائے-سراج الحق

0

بونیر (نمائندہ امت)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اقلیتوں کے خلاف نہیں مگر قادیانی مبلغ میاں عاطف کو اہم عہدے پر بٹھاکر مرکزی حکومت نے غلطی کی ہے ۔ فوری طور پر متنازعہ شحص کو اس کے منصب سے ہٹایا جائے ۔ مرکزی حکومت نے شروع میں گیس کی قیمتوں میں ہو شربااضافہ کرکے غریب عوام پر بوجھ ڈال دیاہے ۔جماعت اسلامی حکومت کے سودن پورے ہونے کے بعد حالات کا جائزہ لیکر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔عمران خان کے اپنے کابینہ کے وزیر نیب کو مطلوب ہے ۔جبکہ کئی اتحادیوں نے بنکو سے بھاری رقوم لیکر ہڑپ کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More