وزیر اعظم نے عاطف میاں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ترین کے ساتھی کا دعویٰ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن ڈاکٹر فرحان ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کا نام وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کونسل میں ڈالا تھا۔ ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹایا جارہا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ تمام پاکستانی بہن بھائیوں کے لئے خوشخبری! انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہواہے کہ عمران خان کے نوٹس میں عاطف میاں کا معاملہ لایا گیا تو انہوں نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عاطف میاں کا نام اسد عمر نے ڈالا تھا۔ امید ہے کہ اسد عمر بھی عاطف میاں کا نام آج ہی ہٹا دیں گے۔جب کہ وزیر اعظم عمران خان بھی اس حوالے سے احکامات جاری کرنے والے ہیں ۔