ایشین گیمز میں نا قص کار کردگی کی رپورٹ طلب
لاہور (امت نیوز)وفاقی وزیر بین الصو بائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایشین گیمز میں نا قص کار کردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے رپورٹ طلب کرلی ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں 10ستمبر کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں اولمپک ایسو سی ایشن اور سپورٹس بورڈ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں ایشین گیمز میں ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ یوتھ اولمپک گیمز کے حوالے سے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔