طالبان سے مذاکرات کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے میٹس کا دورہ کابل
کابل(امت نیوز)افغان امن عمل میں پیشرفت کیلئے امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کابل کا اچانک دورہ کیا امریکی فوج کے چیئرمین چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ان کے ہمراہ تھے، جیمز میٹس نے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی ، امریکی اور نیٹو ملٹری کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اورطالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ملاقاتوں کے دوران افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا معاملہ زیرغور آیا،مغربی میڈیا کے مطابق جیمزمیٹس اور اشرف غنی نے 17سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر بات چیت کی،ملاقات کے بعد افغان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے امن عمل، جنوبی ایشیا کے لئے امریکی حکمت عملی کے اثرات، اے این ڈی ایس ایف میں اصلاحات، آئندہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات، دہشت گردی اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امور پر گفتگو کی۔