ضلع جنوبی اور غربی میں محرم سے متعلق انتظامات کا جائزہ
کراچی(پ ر)ضلع جنوبی اور غربی میں محرم الحرام سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین بلدیہ ساؤتھ ملک محمد فیاض نے مختلف مکاتب فکر کے علما کے اجلاس میں کہا کہ ملک کے استحکام کے لیے ہمیں مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔محرم میں متعلقہ افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، جب کہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔