صحرائے تھر کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی شروع ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھر پارکر و عمر کوٹ سمیت صحرائے تھر کے مختلف حصوں میں خشک سالی کے باعث نقل مکانی شروع ہو گئی۔ بھوک و پیاس کے ستائے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے علاقے چھوڑ کر جانے لگی ہے۔ اچھڑو تھر، ڈاہلی، چھاچھرو، ڈیپلو و ننگر پارکر کے دیہی مکینوں کی بڑی تعداد گھر بار چھوڑ کر بیراجی علاقوں کی جانب ہجرت کرنے لگے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت سندھ کی عدم توجہی بھی نقل مکانی میں دن بدن تیزی آنے کا سبب بن گئی ہے۔