ایلسٹر کک کو الوداعی ٹیسٹ پر گارڈ آف آنر
لندن (امت نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین ایلسٹر کک کو ان کے الوادعی ٹیسٹ پر بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جبکہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس نے ایلسٹر کک کو کیپ بھی پیش کی۔ 33 سالہ ایلسٹر کک اپنے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں نصف سنچری بنانے میں بھی کامیاب رہے۔