مصباح الحق کا بچوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان

0

لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔ ہہ اعلان مصباح الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کیلئے اسپتال بنائیں گے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔ سابق کپتان نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو لانچنگ تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More