جرمن شہری کے قتل کے شبہے میں 2افغان تارکین وطن گرفتار

0

برلن(امت نیوز)جرمن پولیس نے ایک شخص کےقتل کےشبہے میں 2افغان تارکین وطن گرفتار کر لئے ہیں ۔سابق گرل فرینڈ کو چاقو حملے میں زخمی کرنے والے افغان نوجوان کو جرمن عدالت نے 7سال قید کی سزا سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمن پولیس نے مشرقی قصبہ کوہٹن میں 22 سال عمر کے نوجوان کے قتل کرنے کے شبہے میں 2افغانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔26اگست کو شیمن ٹیز میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں2تارکین وطن گرفتار کئے جانے کے بعد سے جرمن انتہا پسندوں کے مظاہروں کی زد میں ہے ۔ادھر ایک جرمن عدالت نے ڈارمشٹاٹ نامی شہر میں ایک افغان پناہ گزین کو 17سالہ سابق گرل فرینڈ کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کرنے کے جرم میں 7سال جیل کی سزا سنا دی گئی ۔افغان نوجوان 2015میں جرمنی پہنچا تھا۔عدالت نے نابالغ بچوں کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی سزا کا تعین کیا۔ اس افغان نوجوان نے 2017ء میں کرسمس سے قبل حملہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More