ترکی میں 60معذور خواتین صحافی بن گئیں
انقرہ(امت نیوز)ترکی میں جسمانی معذوری کی شکار 60 خواتین صحافت سے منسلک ہوگئیں۔ ترک میڈیاکے مطابق نئے مواصلاتی نیٹ ورک سے وابستہ خواتین کاگروپ مختلف شعبوں کی رپورٹنگ کررہا ہے، اور اب تک ان کی 80سے زائد خبریں اور آرٹیکلز شائع ہوچکے ہیں۔ منصوبے کی تعلیمی کنسلٹنٹ سیلن ڈوگن نے بتایا کہ معذور خواتین کا کوئی صحافتی تجربہ نہیں تھا تاہم انہیں تربیت دے کر اپنا لوہا منوانے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین نہ صرف خبروں کی کھوج میں لگی رہتی ہیں بلکہ انٹرویز کیساتھ خبریں بنانےاورآرٹیکلز لکھنے کی ذمہ داریاں بھی ادا کررہی ہیں۔